اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیٹ میٹرنگ پالیسی پر پابندی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ منصوبے پر پابندی کے بعد معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے محکمہ انرجی نے اس حوالے سے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے، جس کے بعد مختلف سرکاری عمارات میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت معطل کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی عمارت میں نیٹ میٹرنگ روک دی گئی ہے، جبکہ سپیکر ہاؤس پر بھی سولر سسٹم کے تحت نیٹ میٹرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، پیپل ہاؤس اور ایم پی اے ہوسٹل میں بھی نیٹ میٹرنگ کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے متعدد سرکاری دفاتر میں نیٹ میٹرنگ کیلئے فائلیں جمع کروا رکھی تھیں، تاہم فائلیں مکمل ہونے کے باوجود نیٹ میٹرنگ کی منظوری روک دی گئی، وزارت پاور ڈویژن  نے گزشتہ ماہ لیسکو کو نیٹ میٹرنگ سے متعلق فائلوں کی منظوری روکنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

دوسری جانب نیپرا  نے بھی لیسکو سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے اس معاملے پر وضاحت طلب کر رکھی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں باضابطہ ترمیم سے قبل ہی پابندی عائد کئے جانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے