اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(ویب ڈیسک) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی ویمن انٹرنیشنل کرکٹر اور آل راؤنڈر عمائمہ سہیل کی شادی کی تقریب کراچی میں نہایت سادہ مگر پُروقار انداز میں منعقد ہوئی، اس موقع پر اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

تقریب میں عمائمہ سہیل اور ان کے شریکِ حیات محمد غوث کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عمائمہ سہیل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

ان کی شادی کے پرُ مسرت موقع پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے