اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بھی پار کر گیا

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ کے دوران ایک بار پھر نئی حد کو عبور کر گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 834 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج اچانک مثبت سے منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر سے زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 50 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہوئی، ڈالر 280.10 روپے سے کم ہو کر 280.08 روپے کا ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے