اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق اہم ہدایات سامنے آگئیں

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن کے تحت تعلیمی سیشن مکمل کیے بغیر اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ای ٹرانسفر پالیسی 2024 پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صرف وہی اساتذہ تبادلے کے اہل ہوں گے جو اپنی موجودہ تعیناتی پر کم از کم تین سال مکمل کر چکے ہوں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تبادلے سے قبل اساتذہ کے لیے تمام تعلیمی اور انتظامی امور مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جن میں امتحانی نتائج کی تیاری اور پیرنٹ ٹیچر میٹنگز کا انعقاد شامل ہے۔

اس کے علاوہ تبادلہ حاصل کرنے والے اساتذہ کو اپنے ہیڈ ٹیچر سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ لینا ہوگا، جبکہ سرٹیفکیٹ کے بغیر نہ تو تبادلہ کیا جائے گا اور نہ ہی اساتذہ کو ریلیو کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ پالیسی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) ذمہ دار ہوگا۔ خلاف ورزیوں کو سنجیدگی سے لینے کا حکم دیتے ہوئے تمام سی ای اوز کو ای ٹرانسفر پالیسی پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے