اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر رجسٹرڈ وی پی این سروسز کیخلاف کریک ڈاؤن،صارفین مشکلات کا شکار

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان میں صارفین کو غیر رجسٹرڈ وی پی این کی موبائل اور ڈیسک ٹاپ ایپس کے ساتھ ساتھ براؤزر ایکسٹینشن کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ مقبول ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروس پروٹون وی پی این ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے کام کرنا بند کر رہی ہے۔

صارفین کے مطابق کبھی سروس بحال ہو جاتی ہے  اوربعض اوقات اچانک کنکشن منقطع ہو جاتا ہے، جس کے باعث آن لائن رازداری اور آزادانہ انٹرنیٹ استعمال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، سوشل میڈیا اور آن لائن فورمز پر صارفین نے اس صورتحال کو ’’آن اور آف‘‘ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پروٹون وی پی این ایک سوئس کمپنی کی سروس ہے جو دنیا بھر میں ڈیجیٹل پرائیویسی اور سنسرشپ سے بچاؤ کے حوالے سے جانی جاتی ہے، ماضی میں اس کا پروٹوکول پاکستان میں مؤثر سمجھا جاتا تھا، تاہم حالیہ دنوں میں اس کی کارکردگی غیر مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این سروسز کے خلاف کئے گئے حالیہ اقدامات کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جن میں ڈیپ پیکٹ انسپکشن (DPI) ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شامل ہے۔

تاحال حکام کی جانب سے پروٹون وی پی این کی باضابطہ بندش سے متعلق کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا، تاہم صارفین کے تجربات سے اس سروس پر عملی پابندیوں کا تاثر ملتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے