اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کی قیمت 584 روپے فی کلو مقرر

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام کم نہ ہو سکے، جس کے باعث شہریوں کو بدستور مہنگی مرغی اور انڈے خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 584 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صاف گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخ بھی بلند سطح پر برقرار ہیں، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 375 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 389 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازاروں میں زندہ برائلر کی قیمت 403 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی کمی نہ ہو سک، انڈوں کی سرکاری قیمت 320 روپے فی درجن مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں فی انڈہ 30 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 9 ہزار 480 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے