اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم نے اقتصادی گورننس کی بہتری کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی

05 Jan 2026
05 Jan 2026

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس میں موجود خامیوں کی نشاندہی کے بعد حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اقتصادی گورننس کی بہتری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ کو 15 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا، یہ کمیٹی وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہوگی اور سہ ماہی بنیادوں پر اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کے ارکان میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری ایس آئی ایف سی، سیکرٹری آئی ٹی اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہیں، اس کے علاوہ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین سی سی پی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ایم ڈی پیپرا، ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل بھی ارکان میں شامل ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے اور وفاقی وزارت خزانہ کمیٹی کو سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ نومبر 2025 میں جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گورننس میں بہتری کے ذریعے پاکستان نمایاں معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے، گورننس اصلاحات پر مؤثر عمل درآمد سے پاکستان کی جی ڈی پی میں پانچ سے ساڑھے چھ فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے