05 Jan 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ 9 مئی سے متعلق انسدادِ دہشت گردی مقدمات میں اہم پیش رفت، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے دو رکنی خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
دو رکنی بینچ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں کام کرے گا، جسٹس تنویر احمد شیخ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے، یہ بینچ پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو سنائی گئی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی بھی سماعت کرے گا۔
جاری روسٹر کے مطابق دو رکنی بینچ 9 جنوری سے 28 فروری تک پیر سے جمعرات تک انسدادِ دہشت گردی سے متعلق مقدمات اور اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
