اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج

05 Jan 2026
05 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور کی سیشن عدالت نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا  نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پولیس  نے ملزم کو مقدمے میں قصور وار قرار دیا ہے، یہ بات بھی تسلیم شدہ ہے کہ ملزم اور مقتول کے درمیان پرانی دشمنی موجود تھی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار سنگین الزامات میں ملوث پایا گیا ہے اور وہ عبوری ضمانت کا حق دار نہیں بنتا، پولیس کے مطابق ملزم سے موبائل فون کی ریکوری بھی درکار ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار مدعی اور پولیس کی بدنیتی یا کسی پوشیدہ مقصد کو ثابت کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے