اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق، جدوجہد ضرور رنگ لائے گی: مریم نواز

05 Jan 2026
05 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انشاء اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

مریم نواز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 جنوری 1949 کی اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصوابِ رائے کی ضمانت دیتی ہے، کشمیری عوام گزشتہ 77 برس سے اپنے حقِ خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں، حقِ خود ارادیت انسانی وقار کا ایک بنیادی جزو ہے اور اس سے انحراف انسانی آزادی، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدوں کی کھلی نفی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کر کے کشمیریوں کے تشخص کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون بنا دیا ہے۔

مزید برآں مریم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ کوئی بھی دیوار آزادی کی خواہش کو روک نہیں سکتی، آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے