اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا: وزیراعظم

05 Jan 2026
05 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جبر و تشدد کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

کشمیریوں کے یومِ حقِ خودارادیت پر اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 5 جنوری کو یو این سکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا گیا، 5 جنوری 1949ء کو یو این کمیشن برائے پاکستان و بھارت نے تاریخی قرار داد منظور کی۔

وزیراعظم  نے کہا کہ قرارداد میں طے پایا کہ ریاستِ جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری سے ہو گا لیکن افسوس کہ بھارت کے جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضے کے باعث یہ عہد پورا نہ ہو سکا۔

شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام 8 دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، بین الاقوامی برادری بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے