04 Jan 2026
(لاہور نیوز) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران شہری کی پراسرار ہلاکت، پولیس کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلے میں کپڑا ڈال کر مبینہ طور پر گھسیٹنے سے 40 سالہ ارشاد جاں بحق ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
