اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرب علی نے 2025 کو زندگی کا مشکل ترین سال قرار دیدیا

04 Jan 2026
04 Jan 2026

(ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 ان کی زندگی کا مشکل ترین سال رہا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے سال 2025 کے اختتامی لمحات پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ زندگی بڑی فٹ جا رہی ہے، 2025 ختم ہونے والا ہے، میں بہت خوش ہوں کہ یہ سال گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں، اس سال کے ختم ہونے پر کیونکہ اپنی زندگی میں پہلی بار میں اتنی مشکلات سے اکیلی گزری ہوں۔میرب نے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جن کے حوالے سے آپ کو لگتا ہے کہ آپ ان کا سامنا نہیں کرسکتے لیکن اللّٰہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانی کرتے ہیں۔ اگر آپ دوسروں کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہی ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے جتنے چاہنے والے ہیں میں ان کی شکرگزار ہوں، میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے پیار اور سپورٹ کی بھی شکر گزار ہوں۔ زندگی میں گھر والوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔واضح رہے کہ سال 2025 کے وسط میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے اپنی 3 سالہ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے