اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کراچی سی ویو پر میراتھن ریس کا انعقاد، 25 ممالک سے ہزاروں رنرز شریک

04 Jan 2026
04 Jan 2026

(لاہور نیوز) شہر قائد کے ساحلِ سمندر سی ویو پر عالمی معیار کی میراتھن ریس کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے 25 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 7 ہزار سے زائد رنرز نے شرکت کی۔

رنگا رنگ سپورٹس ایونٹ میں مردوں، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا، جبکہ مختلف عمر کے افراد کی شمولیت نے ایونٹ کو مزید منفرد بنا دیا۔

منتظمین کے مطابق ریس کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، جن میں 42، 21، 10 اور 5 کلومیٹر فاصلے کی کیٹیگریز شامل تھیں، پہلے راؤنڈ میں فل میراتھن 42 کلومیٹر اور ہاف میراتھن 21 کلومیٹر کی دوڑ منعقد کی گئی، جبکہ دوسرے راؤنڈ میں 10 اور 5 کلومیٹر کی کیٹیگریز پر مشتمل ریس کروائی گئی۔

میراتھن کا آغاز ساحلِ سی ویو پر واقع نشانِ پاکستان سے ہوا اور اختتام بھی اسی مقام پر ہوا، ریس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شرکاء کی سہولت کیلئے طبی امداد اور ریفریشمنٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے۔

منتظمین کے مطابق کراچی میراتھن ریس کا بنیادی مقصد عوام میں صحت مندانہ طرزِ زندگی کو فروغ دینا، جسمانی سرگرمی کی اہمیت اجاگر کرنا اور مثبت سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

شہریوں نے اس کامیاب ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے