اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

04 Jan 2026
04 Jan 2026

(ویب ڈیسک) گلوکارہ اور کاروباری خاتون رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ جو اس وقت ایک بیوٹی برانڈ چلا رہی ہیں،  مصوری سے وابستہ ہیں اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی متحرک ہیں۔

رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی شادی اور خلع کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔پوڈکاسٹ کے دوران رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں شادی شدہ تھی لیکن بعد ازاں میں نے خلع لے لی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات میں پہلی بار عوام کے سامنے لا رہی ہوں اور اس سے قبل میں نے اپنی شادی یا علیحدگی کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔

رابی پیر زادہ نے کہا کہ میں کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن اس رشتے میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس کے بعد میں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ شاید میرے اور ہم دونوں کی تکالیف کا خاتمہ تھا، مستقبل میں دوبارہ شادی کا امکان موجود ہے اور اس سے متعلق میں احمد علی بٹ کی دی گئی نصیحت کو بھی یاد کرتی ہوں۔

ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے والدین کے دباؤ میں آ کر شادی کی تھی اور یہ ایک ’وٹہ سٹہ‘ یعنی تبادلہ شادی تھی، جس پر آج مجھے افسوس ہے، اس قسم کی شادیوں میں اکثر فریقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے