اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا ’بریل‘ رسم الخط کے موجد لوئس بریل کو خراج تحسین

04 Jan 2026
04 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بصارت سے محروم افراد کے معاون رسم الخط ’’بریل‘‘ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بریل کے موجد لوئس بریل کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بریل بصارت سے محروم افراد کے لیے علم اور امید کی کرن ہے، جو ان کی زندگیوں کو تعلیم کے نور سے منور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے خدمات انجام دینے والے افراد قابلِ تحسین ہیں۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب بھر میں سپیشل افراد کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں بے بصارت افراد کے لیے جدید بریل ریڈنگ سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن مراکز میں طلبہ کو بریل کے ذریعے پڑھتے دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ان خصوصی مراکز میں بریل نظامِ کتابت کے ذریعے درس و تدریس کا مکمل اور فعال نظام موجود ہے، جو بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بصارت سے محروم افراد خصوصی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور حکومت پنجاب ان کی تعلیم، تربیت اور خودمختاری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے