اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، امیر فتح کے گھر پر چھاپہ

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(ویب ڈیسک)پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت کرلی ہے اور مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور تین ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مرکزی ملزم امیر فتح کے گھر میں پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کے گھر رنگ محل میں چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مرکزی ملزم امیر فتح کے گھر میں پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کے گھر رنگ محل میں چھاپہ مارا ہے۔امیر فتح اہل خانہ سمیت گھر سے روپوش تھا، ملزم گھر کو تالے لگا کر اہل خانہ سمیت فرار ہو چکا تھا۔

 
 

 

ذرائع نے بتایا کہ جوائین انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح  کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے اور ملازمین سے مرکزی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عدالت نے امیر فتح کی ضمانت آج خارج کر دی تھی جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کو اپنی تفتیش میں مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو گزشتہ سال مال روڈ لاہور پر موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے