اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صرحا اصغر نے کراچی میں ایم کیو ایم اور مشرف کا دور اچھا کرار دے دیا

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(ویب ڈیسک)انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے کراچی کے ماضی اور حال کے حالات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک پرویز مشرف کا دورِ حکومت شہر کےلیے نسبتاً بہتر تھا، جبکہ ایم کیو ایم کا دور بھی مکمل طور پر برا نہیں تھا۔

پروگرام میں انٹرویو کے وران جب کراچی کے لیے بہتر دور کے حوالے سے سوال کیا گیا تو صرحا اصغر نے کہا کہ انہیں مشرف کا زمانہ زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔ ان کے مطابق ایم کیو ایم کے دور میں بھی ایک خاص نظم و ضبط تھا، تاہم اس دور کی ایک تلخ حقیقت یہ تھی کہ ایک فون کال پر پورا شہر بند ہوجاتا تھا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ وہ اسی ماحول میں پلی بڑھی ہیں اور آج کے حالات کا موازنہ کیا جائے تو کئی پہلوؤں سے بہتری ضرور آئی ہے۔

 

 

اداکارہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ڈسپلن نظر آتا تھا، لیکن اب وہ قیادت اور وہ نظام موجود نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملک کو بدنام کرنے کی باتیں درست نہیں، کیونکہ دنیا بھر میں حالات خراب ہیں اور صرف پاکستان یا کراچی کو نشانہ بنانا مناسب نہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج نیویارک جیسے شہروں میں بھی بعض علاقوں میں جانا محفوظ نہیں رہا۔

کراچی میں شہری سہولتوں کی خراب صورتحال پر بات کرتے ہوئے صرحا اصغر نے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں ابراہیم کے گرنے کے واقعے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نشئی افراد اکثر مین ہول کے ڈھکن چوری کرلیتے ہیں، مگر اصل سوال یہ ہے کہ انہیں روکنے والا کون ہے اور ذمے داری کس پر عائد ہوتی ہے۔

اداکارہ نے سماجی موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ورکنگ ویمن کی شادی اور ماں بننے کی عمر پر بھی رائے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں لگتا ہے کہ کام کرنے والی خواتین کے لیے شادی کی آئیڈیل عمر 25 سال کے آس پاس ہونی چاہیے، کیونکہ تیس سال کے بعد بچوں کی پیدائش کی صورت میں اتنی توانائی نہیں رہتی کہ بچوں کی بہتر پرورش کی جاسکے۔

پروگرام کے دوران صرحا اصغر نے اپنی ذاتی زندگی کا ایک پریشان کن واقعہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے ان کا پیچھا کیا اور وہ ان کے گھر تک پہنچ گیا تھا، اس وقت ان کا بیٹا ریحان بہت چھوٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے چیخنا شروع کیا تو پورا محلہ جمع ہوگیا، جس کے بعد وہ شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے