اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا ابتدائی سکواڈ فائنل، نام آئی سی سی کو ارسال

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی سکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی بھجوائے ہیں۔

پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سکواڈ کا اعلان سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے