03 Jan 2026
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک نے اپنے قیام کا ایک سال مکمل کر لیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے تقریباً 9 ہزار مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی ممکن بنائی گئی، جس سے ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں 39 ہزار سے زائد خون کی درخواستوں پر شہریوں کو فوری سہولت فراہم کی گئی، جبکہ ایک لاکھ سے زائد شہری بطور رضاکار بلڈ ڈونر رجسٹرڈ ہیں۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق یہ منصوبہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اہم انسان دوست اقدام ہے، جو میڈیکل ایمرجنسی میں بروقت مدد کی ضمانت بن چکا ہے، شہری ہنگامی صورتحال میں خون کے حصول کیلئے 15 پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک سے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
