اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مضبوط کہانی اورجدت کے بغیرعالمی پلیٹ فارمز پر مقابلہ نہیں کر سکتے: فیصل رحمان

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور عالمی سٹریمنگ پلیٹ فارمز خصوصاً نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد کی عدم موجودگی پر کھل کر تنقید کی ہے۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل رحمان نے کہا ہے کہ مقامی انڈسٹری میں معیاری اور منفرد کہانیوں کا فقدان ہے، جس کے باعث پاکستانی ڈرامے بین الاقوامی سطح پر جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

سکرین پر اپنی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل رحمان نے کہا کہ میں ٹیلی وژن پر واپس نہیں آیا، میں سوشل میڈیا پر واپس آیا ہوں،10 سال کے وقفے کے بعد ایک سیریل کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ان کرداروں میں میری اداکاری کو نکھارنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کے لیے صفر مارجن ہے، ایک ’ابّو‘ کا کردار کیا کر سکتا ہے؟ مجھے کہانی، مضبوط کردار اور اچھا ہدایتکار چاہیے، میں ایک اداکار ہوں، پروڈیوسر نہیں کہ اپنے لیے خود منصوبے بناؤں۔

پاکستانی ڈراموں کی  نیٹ فلکس پر عدم موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری چھوٹی ہے، اگرچہ مواد تیار ہو رہا ہے مگر اس میں جدت کی کمی ہے،نیٹ فلکس کے پاس پہلے ہی بھارت کا مواد موجود ہے اور پاکستانی ڈرامے اکثر بھارتی ثقافتی بیانیے کی نقل کرتے نظر آتے ہیں، مضبوط کہانی اور پیشہ ورانہ معیار کے بغیر ہم عالمی پلیٹ فارمز پر مقابلہ نہیں کر سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے