اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری سکولوں سے فی طالب علم لاگت کی تفصیلات طلب

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں سے ہر طالب علم پر آنے والی لاگت کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق یکم جولائی 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک کا مکمل اور تصدیق شدہ ڈیٹا فراہم کرنا لازم ہو گا۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں سے الگ الگ ڈیٹا طلب کیا گیا ہے، جبکہ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفاتر کی تنخواہیں اس حساب میں شامل نہیں کی جائیں گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ہر صورت پانچ جنوری تک مطلوبہ ڈیٹا جمع کروائیں، مراسلے کے مطابق تاخیر یا نامکمل ڈیٹا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے