02 Jan 2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
