02 Jan 2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف؛ اشیا کی قیمتوں ، سکول ، ہسپتال، سڑکیں، میڈیا اور سوشل میڈیارپورٹس سمیت سب مانیٹر ہوں گے۔
وزیر اعلی ٰمریم نواز کی انسپکشن ٹیمیں اس سارے معاملے کی مانیٹرنگ کریں گی، عوامی مسائل کی نگرانی کے لیے 22 شعبوں پر مبنی کے پی آئیز نافذکی گئیں۔
روٹی، اشیائے ضروریہ، سڑکیں، ہسپتال اور سکول مانیٹر ہوں گے۔ہر ضلع میں آن گراؤنڈ ٹیموں کے ذریعے کارکردگی چیک کی جائے گی، سپیشل برانچ، میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس بھی شامل ہیں جبکہ پی ایس سی اے کیمروں کی لائیو فیڈ سے صوبہ بھر کی نگرانی ہو گی۔
مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا مقصد فوری اصلاح اور جوابدہی ہو گی، نیا مانیٹرنگ سسٹم عوامی شکایات کے فوری حل میں مدد دے گا۔
