اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کینال روڈ پر ٹیک سوسائٹی کے سامنے رکشے سے مردہ بکرے برآمد

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں مردہ جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا، پنجاب فوڈ اتھارٹی مردہ گوشت کی ترسیل روکنے میں ناکام دکھائی دینے لگی۔

کینال روڈ پر ٹیک سوسائٹی کے سامنے رکشے سے مردہ بکرے برآمد کر لئے گئے، ٹریفک وارڈن نے مشکوک رکشہ روک کر بڑی مقدار میں مردہ بکرے پکڑ لئے۔

رکشے میں لدا مردہ گوشت شہر میں نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا، ٹریفک وارڈن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں  لے لیا۔

مردہ بکروں سے لدا رکشہ 15 پر کال کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، واقعہ کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر، فوڈ سیفٹی پر سوالات اٹھنے لگے۔

مردہ گوشت کی ممکنہ فروخت سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق تھے، شہر میں مردہ گوشت کی ترسیل روکنے کیلئے نگرانی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے