اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ستھرا پنجاب پروگرام دنیا بھر میں منفرد پہچان حاصل کر چکا ہے: عظمیٰ بخاری

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ستھرا پنجاب پروگرام پاکستان سمیت دنیا بھر میں منفرد پہچان حاصل کر چکا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی صفائی اور نظم و نسق سے دیگر صوبے بھی متاثر ہو رہے ہیں، پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام سے سندھ حکومت بھی مستفید ہونا چاہتی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے کوڑے کو کارآمد بنا کر بائیو گیس کی تیاری کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت بھی ستھرا پنجاب ماڈل سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہشمند ہے، اسی سلسلے میں خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری  نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ماڈل کی تفصیلات طلب کی ہیں، پنجاب حکومت برطانیہ کے شہر برمنگم کو بھی ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت کے تجاوزات کے خلاف آپریشن، ماڈل ویلج پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پلان بھی کامیاب اور مؤثر منصوبے ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس حوالے سے اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کر چکی ہیں، مریم نواز کا پیغام ہے کہ اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی بھی کامیاب منصوبے کی فیزیبلٹی درکار ہو تو پنجاب ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، پنجاب، بڑے بھائی کے طور پر، دیگر صوبوں کی عوامی فلاح کے منصوبوں میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے