اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری، شرح خواندگی 63 فیصد ہوگئی

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری آئی ہے، شرح خواندگی 60 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات نے ڈیجیٹل گھریلو جامع معاشی سروے 2024 -25 جاری کر دیا۔ سروے میں ملک بھر کے 32 ہزار گھرانوں سے تفصیلی معلومات حاصل کی گئیں، ڈیجیٹل گھریلو جامع معاشی سروے 2024 -25 کا باضابطہ اجرا وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کیا۔

سروے کے مطابق سکول سے باہر بچوں کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد ہو گئی ہے، گھریلو سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی 34 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گئی، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہو گیا۔ ملک بھرمیں 96 فیصد گھرانوں میں موبائل یا سمارٹ فون کی سہولت موجود ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ قومی سطح پر گھریلو اخراجات کا سب سے بڑا حصہ خوراک پر خرچ ہوتا ہے جو 37 فیصد ہے، حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح 68 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 توانائی کے شعبے میں صاف ایندھن کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جو 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہو گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے