اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ناقص مصالحہ جات کے استعمال پر شادی ہال بند، ملاوٹی دودھ پر ملک شاپ بند

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے محافظ ٹاؤن اور راوی ٹاؤن میں معروف شادی ہال اور ملک شاپ کی چیکنگ کی، کارروائی کے دوران ایک شادی ہال میں ایکسپائر کھلے مصالحوں کے استعمال اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پائے جانے پر شادی ہال کو بند کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق شادی ہال کے کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات بھی سامنے آئے، اسی طرح راوی ٹاؤن میں واقع ایک ملک شاپ میں موقع پر کئے گئے دودھ کے ٹیسٹ فیل ہونے پر دکان کو بند کر دیا گیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پاؤڈر اور کیمیکلز کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا 600 لٹر ناقص دودھ اور زائدالمیعاد مصالحے موقع پر تلف کر دیئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ فوڈ پوائنٹ چھوٹا ہو یا بڑا، خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شادی ہالز کے مالکان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

عاصم جاوید نے عوام سے بھی اپیل کی کہ خوراک سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے