اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم

01 Jan 2026
01 Jan 2026

(لاہور نیوز) اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، کمیٹی یونیورسٹیوں اور کالجز میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔

کمیٹی کی کنوینئر شپ ڈائریکٹر کالجز لاہور احسن مختار کو سونپی گئی ہے، جبکہ کمیٹی چار اراکین پر مشتمل ہو گی۔

کمیٹی یونیورسٹیوں اور کالجز میں کیمپس سکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گی، سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی سفارش بھی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ، اساتذہ اور عملے کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی خوف کے جاری رہ سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے