اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کیخلاف درخواست فل بنچ کیلئے چیف جسٹس کو ارسال

01 Jan 2026
01 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق)لاہور ہائیکورٹ نے پروٹیکشن آف پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے خلاف درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے درخواست فل بنچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کر دی-

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے شہری غلام رسول سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اس سفارش کے ساتھ بھجوا دی کہ اسے فل بنچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

درخواست میں پروٹیکشن آف پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایکٹ آئین کے آرٹیکل کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا، وکیل کے مطابق ایکٹ کے تحت ٹریبونلز کی تشکیل بھی آئین کے آرٹیکل 212 کے برعکس ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ پروٹیکشن آف پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف تمام درخواستیں فل بنچ کو بھجوا دیں، درخواستوں میں پروٹیکشن آف پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے