اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

2026 کی پہلی درخواست دائر: پنجاب میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی کی استدعا

01 Jan 2026
01 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں 2026 کی پہلی درخواست دائر کر دی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

درخواست گزار  نے مؤقف اپنایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض نجی فارمیسیز سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، بھاری سرکاری بجٹ کے باوجود ہسپتالوں میں ضروری ادویات دستیاب نہیں۔

استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات فوری فراہم کرنے کا حکم دے، لاہور ہائیکورٹ ادویات کے سٹاک کی مانیٹرنگ اور فراہمی کیلئے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے