01 Jan 2026
(لاہور نیوز) نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔
تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی ہے، حارث انگوٹھے پر آوارہ گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
واقعے کے بعد زخمی کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، کیونکہ یہ عمل قیمتی جانوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
