اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے ڈیزل کی لوٹ مار میں ملوث گروہ گرفتار

31 Dec 2025
31 Dec 2025

(لاہور نیوز) نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے ڈیزل کی لوٹ مار میں ملوث گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ رضوان چیمہ  نے ٹیم کے ہمراہ جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے لوڈر رکشے بک کرواتے تھے اور پٹرول پمپ سے ڈرموں میں ڈیزل بھروا کر رکشوں کو روانہ کر دیتے تھے، اس دوران ملزمان باتھ روم جانے کا بہانہ بنا کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عقیل، محمد طیب، ذاکر حسین، محمد بلال اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فون، پستول اور میگزین بھی برآمد کر لئے ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزمان اب تک دو پٹرول پمپ مالکان کو دھوکہ دے کر لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل لوٹ چکے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر  نے برآمد شدہ رقم متاثرہ افراد کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے اور کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ رضوان چیمہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے