اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پراپرٹی اونرشپ کے تحت کارروائیوں کیخلاف تمام درخواستیں فل بنچ کو بھجوا دی گئیں

31 Dec 2025
31 Dec 2025

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونر شپ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے خلاف مزید دس سے زائد درخواستیں فل بنچ کو بھجوا دیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایکٹ معطل ہو چکا ہے، درخواستوں پر مزید کارروائی فل بنچ ہی کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان  نے یونس رانا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل حافظ اللہ یار سپرا سمیت دیگر  نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود متعدد اضلاع میں ڈی آر سی کمیٹیاں پراپرٹی پر قبضے دلوا رہی ہیں، چنیوٹ میں دو کنال پراپرٹی پر قبضے کیلئے ڈی سی نے زبانی حکم  کے تحت آج بارہ بجے بلا رکھا ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں بھی ڈی آر سی کمیٹی قبضے دلوا رہی ہے۔

جسٹس عبہر گل  نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس  نے ایکٹ معطل کر رکھا ہے، ایکٹ کے تحت ہونے والے کارروائیوں پر عملدرآمد روک رکھا ہے، تمام کیسز فل بنچ میں جائیں گے۔

دوران سماعت وکیل اظہر صدیق  نے کہا کہ میرا کیس دیگر کیسز سے مختلف ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اظہر صاحب اے سے زیڈ تک تمام کیسز فل بنچ میں جائیں گے، وکیل اظہر صدیق  نے کہا کہ ابھی تک کسی  نے ایکٹ کو چیلنج نہیں کیا، ہم  نے ایکٹ کو چیلنج کیا ہے، یہ معاملہ الگ ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تمام معاملات فل بنچ ہی دیکھے گا، جس پر وکیل  نے استدعا کی کہ آپ فل بنچ کو بھجوا دیں مگر ایڈووکیٹ جنرل کو سپیشل نوٹس جاری کر دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں، عدالت نے تمام درخواستیں مزید کارروائی کیلئے فل بنچ کو بھجوا دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے