اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سگریٹ انڈسٹری کا نیٹ ورک بے نقاب، قومی خزانے کو اربوں کے نقصان سے بچا لیا گیا

31 Dec 2025
31 Dec 2025

(لاہور نیوز) کسٹم حکام نے سگریٹ انڈسٹری سے جڑے طاقتور نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے قومی خزانے کو اربوں کے نقصان سے بچا لیا۔

کسٹم کلیکٹر سعید وٹو  نے کہا کہ فلٹر ٹو، سگریٹ کے فلٹر بنانے میں استعمال ہونے والا انتہائی مہنگا خام مال ہے، فلٹر ٹو پر بھاری ٹیکس کے باعث مافیا  نے سمگلنگ کا راستہ اختیار کر لیا، گودام میں چھپائے گئے 100 ٹن فلٹر ٹو کی مارکیٹ ویلیو 6 ارب روپے سے زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی درآمد، ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کا یہ سنگین انکشاف ہے کہ فلٹر ٹو کی سمگلنگ سے سگریٹ مافیا کو اربوں کا فائدہ پہنچایا جا رہا تھا، فلٹر ٹو انتہائی حساس اور کنٹرولڈ آئٹم ہے۔

کسٹم کلیکٹر  نے مزید کہا کہ کسٹمز انٹیلی جنس کی بروقت کارروائی نے سمگلنگ چین توڑ دی ہے، 100 ٹن فلٹر ٹو کہاں سے آیا؟ اس کو ذخیرہ کرنے میں کس کی سرپرستی حاصل تھی؟ اس کیلئے کسٹمز  نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے