اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے دائر درخواست پر تحریری حکم جاری

30 Dec 2025
30 Dec 2025

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے سرکاری وکیل کو متعدد نکات پر ہدایات لیکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق  نے محمد شہباز کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ خصوصی افراد کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کرانے کیلئے تمام محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہیں، عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے متعدد نکات پر جواب طلب کر لیا ہے۔

تحریری حکم میں رپورٹ مانگی گئی ہے کہ کیا محکمہ سوشل ویلفیئر  نے خصوصی افراد کے سرٹیفکیٹس کیلئے ڈیجیٹل سسٹم بنایا؟ کیا خصوصی افراد کیلئے سافٹ ویئر یا ایسی موبائل ایپ بنائی جس سے ہنگامی مدد میسر آ سکے؟ کیا محکمہ سوشل ویلفیئر  نے صوبے کی سطح پر خصوصی افراد کا ڈیٹا مرتب کیا ہے یا نہیں؟۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ رپورٹ مانگی گئی ہے کہ خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کیا ایکشن لئے گئے؟ کیا خصوصی افراد کے طبی علاج اور اپوائنٹمنٹ سسٹم کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے؟ کیا خصوصی افراد کو حکومت پنجاب کی کلینک آن ویل سہولت میسر ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمام نکات پر سرکاری وکیل کو ہدایات لینے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے