(لاہور نیوز) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے 15 نومبر سے 28 دسمبر کے دوران اپنی کارروائیوں میں 85 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی ہیں۔
ان کارروائیوں کے دوران 27 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 18 مقدمات پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ 2025 کے تحت درج کئے گئے ہیں۔
برآمد شدہ منشیات میں 48 کلو گرام بھنگ، 20 کلو گرام چرس، 7 کلو گرام ویڈ، 4 کلو گرام افیون، 4 کلو گرام ہیروئین اور 2 کلو گرام آئس شامل ہیں، یہ کارروائیاں منشیات کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہیں اور کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے اس مہم کو اس وقت تک جاری رکھنے کا عہد کیا ہے جب تک اس کا ہدف مکمل نہ ہو جائے۔
ڈی جی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور مقدمات میں کسی ملزم کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، اس مہم کے دوران متعلقہ محکموں کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن سودمند ثابت ہو رہی ہے، جس سے کارروائیوں کی کامیابی میں اضافہ ہوا ہے۔
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات کے خلاف اس مہم کو مزید مؤثر اور کامیاب بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
