اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل

29 Dec 2025
29 Dec 2025

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اور غزل گلوکار استاد راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی صاحبزادی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں تاہم اب ان کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، نکاح سمیت مایوں اور دیگر تقریبات میں قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین کی جانب سے ماہین خان کے لباس پر تنقید بھی سامنے آئی تھی۔

بعد ازاں، مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئی ہیں، لاہور میں منعقد ہونے والی مہندی کی اس نجی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ ان تقریبات میں شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

ماہین خان کی بارات لاہور میں ہوئی، وہ روایتی سرخ پاکستانی دلہن کے جوڑے میں پیاری لگ رہی تھی جس میں ونٹیج طرز کے بھاری زیورات تھے، دولہے نے کالی شیروانی پہنی ہوئی تھی جب کہ راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان ہلکی سنہری شیروانی میں نظر آئے، تقریب میں قریبی خاندان اور دوست احباب نے شرکت کی۔

تقریب میں نامور پاکستانی اداکار اور پاکستان آئیڈل میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ بطور جج شریک فواد خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، وہ بھی مدھم سنہری شیروانی میں ملبوس خوبصورت دکھائی دیے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے