28 Dec 2025
(لاہور نیوز) لاہور آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 383 ریکارڈ کیا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک رہی، برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 900، کینٹ میں 635 اور چمن پارک میں 606 ریکارڈ کی گئی، اسی طرح گلبرگ ٹو میں آلودگی کی سطح 497 جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 483 رہی۔
دیگر علاقوں میں عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 481، ڈی ایچ اے فیز 6 میں 355، ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں 276، بیدیاں روڈ پر 253 اور اقبال ٹاؤن میں 251 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہے، جس کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
