اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ریحام رفیق کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف

28 Dec 2025
28 Dec 2025

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈپریشن کا سامنا کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

 ڈپریشن کے باعث سوشل میڈیا سے دور رہنے والی اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں ذہنی دباؤ سے نبردآزما ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے مداحوں اور عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی شخص اپنی ذہنی مشکلات کے بارے میں بات کرے تو اس کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، اسے سنجیدگی سے لیں اور مناسب ماحول فراہم کریں۔

ریحام نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ یہ ذاتی لمحات ہمدردی کے لیے نہیں بلکہ آگاہی کے لیے شیئر کررہی ہیں۔ ذہنی صحت کوئی ڈرامہ بلکہ دردناک ہے اور کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ بس زندہ رہنا ہی ایک مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ذہنی صحت کے بارے میں آواز بلند کروں گی چاہے لوگ میرا مذاق کیوں نہ اُڑائیں، میں اس سفر کو جاری رکھوں گی اور شکر گزار ہوں کہ آپ میرے ساتھ ہیں۔

ریحام رفیق نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور متعدد افراد نے ان کی صحت یابی اور حوصلے کے لیے دعائیں کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے