اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

28 Dec 2025
28 Dec 2025

(لاہور نیوز) نیو ایئر نائٹ کے موقع پر عوام کی حفاظت اور امن و امان یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس نے مکمل سکیورٹی پلان تیار کر لیا ،آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پورے صوبے میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دیے۔

سال نو کی خوشیوں کے موقع پر 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اے ایس آئیز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16,977 کانسٹیبلز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

صوبے بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہلڑ بازی اور شہریوں، خصوصاً خواتین کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے حوالات میں منتقل کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ شہری بلاخوف و خطر اپنی تقریبات منانے کے قابل ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے