اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہربانو نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

28 Dec 2025
28 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

خیال رہے کہ مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، مہربانو ایک باصلاحیت اور جرات مند پاکستانی اداکارہ ہیں، جو ڈراموں اور فلموں میں اپنے بے خوف کرداروں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب (Q&A) سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے سادہ اور دو ٹوک جواب دیا نہیں۔

ان کے اس مختصر مگر واضح جواب نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے جو سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں شدت اختیار کر چکی تھیں۔

یاد رہے کہ ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے شوہر شاہ رخ کاظم علی سے متعلق تمام تصاویر اچانک غائب ہوگئی تھیں، حتیٰ کہ شادی کی کوئی تصویر بھی پروفائل پر موجود نہیں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی۔

عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک اور اظہارِ خیال میں بے باک مہربانو کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے