اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتوکی میں گلے پر ڈور پھرنے سے 5 سال کی بچی زخمی ہوگئی

28 Dec 2025
28 Dec 2025

(لاہور نیوز) پتوکی میں گلے پر ڈور پھرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مان والا قصور میں گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے 5 سال کی بچی زخمی ہوئی، بچی ماموں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ گلے پر دھاتی ڈور پھر گئی۔

زخمی بچی لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم سے ڈور اور پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 دوسری طرف پنجاب حکومت بسنت منانے کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے، فروری کی چھ سات اور آٹھ تاریخ کو بسنت منائی جائے گی۔ 

حکومت نے بسنت کے ایام میں تین روز کے لیے رکشے اور بسیں فری چلانے کا اعلان بھی کیا ہے مگر دھاتی ڈور کے استعمال سے انسانی جانوں کے نقصان کا تدارک نہیں ہو سکا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے