(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی بحران موجود ہمیں عوام کے مسائل کو دیکھنا ہوگا۔
سابق وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محترمہ کی شہادت کواٹھارہ سال گزرچکےہیں،، قاتلوں،دہشت گردوں کےلیےسب سےبڑا جواب آپ ہو،چاروں صوبوں سےہرسال بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا کوپیغام جاتا ہےکل بھی بی بی زندہ اورآج بھی زندہ ہے، جیالوں کی محبت سےہمیں طاقت ملتی ہے، پورے پاکستان سے کارکن آج کے روز یہاں جمع ہوتے ہیں، مئی میں بھارت کوجنگ کےمیدان میں شکست ہوئی۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ یہ جیت پورے پاکستان اورعوام کی جیت ہے، اس جیت کوپوری دنیا میں سراہا گیا، گڑھی خدابخش کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان ایٹمی قوت بنا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نےچین سےجنگی طیارے منگوائےتھے،ان جنگی طیاروں نےپاکستان کے6جہاز گرائے، شکست کےبعد نریندرمودی کہیں غائب ہوچکا ہے بھارتی وزیراعظم فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چپ ہو جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف جنگ میں کامیابی پوری قوم کی جیت ہے، اس سال کی سب سے بڑی خبر پاکستان کی بھارت کو شکست ہے، بھارت آج تک اس شکست کوہضم نہیں کرسکا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری نےسی پیک کی بنیاد رکھ کردوستی کومضبوط کیا، بے نظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں، سیاسی بحران موجود، ہمیں عوام کو مسائل سے نکالنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات ہے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہےوفاق کے مسائل ہمارے مسائل ہے، وفاق کےمعاشی مسئلے اورپریشانیوں کودورکریں گے، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیرہے۔
