اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کچھ عناصر کو بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح ہضم نہیں ہو رہی: طاہر محمود اشرفی

27 Dec 2025
27 Dec 2025

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کچھ عناصر کو بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح ہضم نہیں ہو رہی۔

طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جھوٹا بیانیہ زیادہ دیر تک نہیں چلتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ خود کو پاکستانی کہتے ہیں مگر وہ پاکستان کی کامیابی اور استحکام کو قبول نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ اگر واقعی افغانستان یا دوسرے ممالک میں بہتر حالات ہیں تو وہاں جائیں، یہاں پاکستان میں ہمارا اپنا نظام اور مذہبی ہم آہنگی قائم ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے ملک میں شیعہ، سنی، بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث، مسیحی، ہندو اور سکھ سمیت تمام برادریوں کے موجود ہونے اور ان کے حقوق کا ذکر کیا۔ مولانا اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان قائم ہے جبکہ ہندوستان میں پچھلے 2 سالوں میں مساجد، امام بارگاہیں اور دیگر مذہبی مقامات پر تشدد ہوا ہے، جس پر تنقید ضروری ہے۔

مولانا اشرفی نے پاکستان کی پولیس، سیکیورٹی اداروں اور وزارتوں کو سراہا کہ انہوں نے اقلیتوں کے ایام کے دوران بہترین انتظامات کیے اور ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ پاکستان کے اندر مذہبی اور سماجی ہم آہنگی مضبوط ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے ہر حصے میں اقلیتوں کی شمولیت اور ووٹ کی اہمیت کے باعث پاکستان کی بنیادیں مضبوط ہیں اور یہاں سب شہری امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ محمد بن زید، پاکستان آئے،اس سے پہلے اردن کے شاہ بھی پاکستان آئے، آنے والا نیا سال پاکستان کے لیے یقیناً بہترین ہوگا، اور آپ دیکھیں گے کہ دنیا کی اہم اور طاقتور شخصیات پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بین الاقوامی اور بین المذاہب رواداری کے جذبے کے ساتھ مضبوط بنانا ہے، پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب اور ثقافتیں شامل ہیں اور اسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام، اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس ’پیغام اسلام: امن، محبت اور رواداری‘ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں دنیا کے اہم ممالک اور مختلف مذاہب کے قائدین، بشمول ویٹیکن سے، شرکت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے