اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

اساتذہ کیلئے نئی الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

27 Dec 2025
27 Dec 2025

(ویب ڈیسک) تعلیمی شعبے میں اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے نئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اساتذہ کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جس کے تحت اساتذہ ابتدائی قسط ادا کر کے ای بائیک حاصل کر سکیں گے جبکہ بقیہ ادائیگی ادارہ جاتی سطح پر ممکن ہو گی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ کے لیے اس اقدام کو بڑا ریلیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اساتذہ کی سہولت اور فلاح کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین اساتذہ کے لیے مفت سکوٹیز دینے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

وزیر تعلیم کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خواتین اساتذہ کے لیے خصوصی پیکیج تیار کیا جائے گا تاکہ انہیں محفوظ، آسان اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے بھی اہم قدم ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی شعبے کی بہتری کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی اور آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے