اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی بی ڈی پنجاب کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، عمران امین

27 Dec 2025
27 Dec 2025

(لاہور نیوز) سی ای او سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی پنجاب کے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال بھی موجود تھے، سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے سی بی ڈی ورٹیکس، سی بی ڈی واک، دی سیکنڈ واک اور سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران عمران امین کو منصوبوں کی مجموعی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، حکام  نے بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب ورٹیکس پر اسکیفولڈنگ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے اور جلد ہی فِنشنگ کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

سی بی ڈی واک منصوبے پر بیسمنٹ اور فاؤنڈیشن کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ سٹیل فکسچرز اور کنکریٹ ڈالنے کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے، اس وقت سی بی ڈی واک کی پہلی سلیب پر کام تیزی سے جاری ہے۔

بعد ازاں سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین  نے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہیں انفراسٹرکچر ورک اور سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں سڑکوں پر اسفالٹ بچھانے کا کام جاری ہے، جبکہ سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور کی بارہویں منزل کی ٹاپ سلیب پر کنکریٹ پورنگ کا عمل اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران امین  نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب کے تمام منصوبے تیزی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ہمارا مقصد جدید، پائیدار اور عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے، جو پنجاب کی معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ثابت ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے