اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دختر مشرق کی زندگی جرات اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی: بلاول بھٹو زرداری

27 Dec 2025
27 Dec 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دختر مشرق کی زندگی جرات اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی، بے نظیر بھٹو جمہوریت کی جدوجہد میں آخری دم تک ثابت قدم رہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بلا خوف و خطر کھڑی رہیں یہاں تک کہ جام شہادت نوش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہر روز ان کے فکر و ویژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں اور ان جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا وہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار اور پسماندہ طبقات و اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے