26 Dec 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں موسمی فلو کے کیسز میں اضافہ شدت اختیار کر گیا، روزانہ سینکڑوں شہری موسمی فلو سے متاثر ہو رہے ہیں۔
شہر میں فلو، بخار کے کیسز بڑھنے پر تھرما میٹر کی شدید قلت کا سامنا، میڈیکل سٹورز پر تھرما میٹرز ناپید ہونے کے باعث شہری پریشان ہونے لگے، فلو، سانس میں دشواری، بخار انفلواینزا کی حالیہ لہر کی علامات ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت سنگین صورتحال سے بدستور غافل نطر آرہی ہے، موسمی فلو سے بچاؤ اور علاج کیلئے ٹھوس اقدامات نہ ہوسکے، فلو سے بچاؤ کی ویکسین بھی نہیں خریدی جا سکی۔
