اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جسم سے ایک کلو چربی کم کرنا آپکی سوچ سے بھی آسان، تحقیق سامنے آ گئی

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(ویب ڈیسک) آپ روزانہ واک کرنے کے باوجود وزن کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تو آپ کی واک بے فائدہ ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ آپ اتنا فاصلہ طے نہیں کر رہے جتنا جسم کو چربی جلانے کے لیے ضروری ہے۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جسم سے ایک کلو چربی کم کرنا آپ کے سوچنے سے کہیں آسان اور محفوظ ہے۔

فٹنس ماہر انجلی سچن کے مطابق، روزانہ باقاعدگی سے واک کرنا وزن کم کرنے کا ایک بہترین اور دیرپا طریقہ ہے، بشرطیکہ اسے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنایا جائے۔

ماہر کے مطابق، جسم میں موجود ایک کلو چربی تقریباً 7,700 کیلوریز کے برابر ہوتی ہے، جو توانائی جسم میں ذخیرہ ہوتی ہے، اس لیے اس کا کم ہونا وقت لیتا ہے۔

اصل چربی کا کم ہونا ایک سست مگر مستقل عمل ہے، جو وقتی وزن میں کمی (جیسے پانی کی کمی یا سوجن) سے مختلف ہوتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ جب چربی جل جاتی ہے تو واپس نہیں آتی۔

انجلی سچن کے مطابق، واک کے دوران ہر قدم پر جسم توانائی خرچ کرتا ہے، اور تقریباً 1,000 قدم چلنے سے 50 سے 70 کیلوریز جلتی ہیں۔ اس حساب سے ایک کلو چربی کم کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ لاکھ قدم چلنے پڑتے ہیں۔

اگر کوئی شخص روزانہ 10 ہزار سے 15 ہزار قدم باقاعدگی سے چلے تو وہ 10 سے 12 دن میں ایک کلو چربی کم کر سکتا ہے، وہ بھی بغیر سخت ورزش یا بھوکے رہنے کے۔

ان کے مطابق اصل کامیابی کا راز روزانہ کی مستقل واک ہے، نہ کہ کسی ایک دن کی زیادہ محنت۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے